15 جون 2009 - 19:30

جعفریہ الائنس پاکستان کرم ایجنسی پارا چنار کے ایک وفد نے جعفریہ الائنس کے صدر علامہ عباس کمیلی کی سربراہی میں کراچی میں واقع خورشید بیگم میموریل ہال عزیز آباد میں متحدہ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان وسیم آفتاب اور سلیم تاجک سے ملاقات کی ۔

 اس موقع پر ایم کیو ایم صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے ۔ وفد نے کرم ایجنسی پارہ چنار کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد میں علامہ باقر علی حیدری ، حاجی رحمت علی، مولانا سید حسین شاہ رضوی ، محمد علی شاکری ، مولانا رجب علی ، حاجی غلام حیدر خان ، سید نقی شاہ ، تنویر علی ، گل حسین ، جمال حسین ، طاہر علی، محمد علی اور اقبال حسین شامل تھے۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پارہ چنار سے نقل مکانی کرنے والوں کو بھی سہولتیں فراہم کی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے ایسے حالات میں باہمی اتحاد کے ذریعے ملکی سالمیت کو یقینی بنایا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ پارہ چنار سے پشاور آنے کے راستے کھلوانے کیلئے ایم کیو ایم ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔